شاممشرق وسطی

ادلب میں کئی دیہاتوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج نے ادلب شہر کےجنوب میں مردیخ ، کدور اور رویحہ دیہاتوں پر کنٹرول کرلیا ہے – ادلب کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا – شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے مغربی مضافاتی علاقے خان العسل اور جمعیت الکہربا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے آنے جانے کے راستوں پر حملہ کیا ہے ۔شامی فوج نے پچھلے چند روز سے ادلب میں دہشت گردوں کے ذریعے فائربندی کی خلاف ورزی کے جواب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں – اس عرصے میں شامی فوج نے صوبہ ادلب کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے – صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا ہے اور اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا ہوجانے کے بعد شام میں دہشت گردوں کا پوری طرح صفایا ہوجائےگا –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button