شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب کے تقریبا پچاس فیصد علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ صوبہ ادلب، شام میں دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔ شام کی فوج نے کئی کمروں پر مشتمل جبھۃ النصرہ دہشتگردوں کے ایک انڈر گراؤنڈ اڈے کا پتہ لگا کر وہاں موجود دہشتگردوں کا صفایا کر دیا ہے۔ جبھۃ النصرہ کے دہشتگرد اس زیرزمین اڈے سے متصل پیچیدہ ٹنل نیٹ ورک کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے تھے۔ شام کی فوج نے دوہزار گیارہ کے بعد سات فروری کو پہلی بار صوبہ ادلب کے ایک اہم شہر سراقب کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سراقب کی آزادی کے نتیجے میں شام کی فوج دہشتگردوں کی سپلائی لائن کاٹنے اور شامی فوج نے دمشق حلب ہائی وے پر کنٹرول حاصل کیا۔