یورپ

اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، انٹونیو گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا ہے۔

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں منجملہ تحریرالشام یا جبہت النصرہ کو ہتھیار، پیسہ اور طبی امداد فراہم کی ہے تاکہ یہ گروہ شامی عوام میں خوف و ہراس پیدا کر سکیں۔اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ گوترش کے دفتر نے یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کے لئے تیار کی ہے۔اقوام متحدہ کی اس کونسل کا چوالیسواں اجلاس پیر کے روز شروع ہوا ہے اور بائیس مارچ تک جاری رہے گا۔اس رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں ایٹمی فضلہ دفن کئے جانے کے ذکر کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ شام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام کے نتیجے میں جولان اور خاص طور سے جبل الشیخ کے قریب آباد لوگوں کی زندگی ریڈیو اکٹیو مواد سے متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button