ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی اقدامات کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام کے فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے خلاف اسرائیلی حملوں کو مہم جوئی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مہم جوئی، خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
شام میں موجود ایران کے فوجی مشیروں کے بارے میں وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے فوجی مشیر شامی حکومت کی درخواست پر وہاں موجود ہیں۔ انھوں نےکہا کہ اسرائیل شروع ہی سے دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کرتا چلا آرہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے شام کے خلاف زیادہ تر حملے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انجام دیئے ہیں۔