مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر آگ سے کھیلنے کی کوشش کی تو وہ خود آگ میں جلےگا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور اگر اسرائیل نے آگ سے کھیلنے کی کوشش کی تو وہ خود اس میں جلےگا ۔واضح رہے کہ حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے ایک ڈرون کو جنوب لبنان میں تباہ کردیا ہے۔