عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان مسئلے پر ایرانی مؤقف قابل تعریف ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان مسئلے پر ایرانی مؤقف اور کردار افغان عوام اور حکومت کی خواہشات کے مطابق ہے۔
انہوں نے انقلاب کی سالگرہ بر رہبر انقلاب اسلامی، حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے عالمی اور علاقائی سطح پر زبردست تبدیلی رونما کی ۔