ایرانایشیاپاکستانترکیمشرق وسطی

اسلام آباد، تہران استنبول ریلوے لائن کی بحالی کی کوشش

پاکستان کے وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلام آباد، تہران، استنبول اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان علاقائی ریلوے لائن میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے کردار کا خواہاں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے جمعرات کو اسلام آباد میں ای سی او کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان پور سے گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک، ایران اور ترکی کے ساتھ ریلوے تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے اور وہ اپنے ملک کی ریلوے لائنوں کی تعمیرنو میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا ہے۔

انھوں نے ای سی او کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے مختلف ریلوے منصوبوں منجملہ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن کی تعمیرنو کے منصوبے سے باخبر کیا۔

اس ملاقات میں ہادی سلیمانی پور نے بھی اس سلسلے میں ای سی او کے تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل نے اپنے چار روزہ دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور مختلف وزرا سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button