ایشیاپاکستانعرب

اسلام آباد ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتکار سے اسلحہ برآمد

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتکارراشد سنان علی کے سامان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارتکار راشد سنان علی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے دبئی جا رہے تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے پروٹوکول آفیسر سے رائفل کا لائسنس طلب کیا،جو دستاویزات پیش نہ کرسکے۔ایئرپورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رائفل کا لائسنس پیش نہ کرنے پر رائفل قبضے میں لے لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button