فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ گفتگو کی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ گفتگو کی۔ فلسطینی اور قطری رہنماؤں نے باہمی گفتگو میں تجارتی شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینے اور غزہ کے عوام کے آلام کو کم کرنے پر تاکید کی۔ ہنیہ نے قطر کی تعمیر نو کے سلسلے میں قطر کے کرکدار کی تعریف بھی کی۔