افغانستانایشیا

افغانستان میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پچاسی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان فوج اور فضائیہ کی مدد سے افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، کاپیسا، پکتیا، وردک، خوست، غزنی، ڈایکنڈی، زابل، اروزگان، فراہ، بادغیس، غور، فاریاب، بلخ اور ہلمند میں انجام پانے والی کارروائیوں میں تئیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔دریں اثنا اعلان کیا گیا ہے کہ ایک طالبان سرغنہ مولوی عبدالبصیر صوبے بلخ میں ہلاک ہو گیا۔ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے بادغیس میں طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں چھے افغان فوجی اہلکار ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ادھر صوبے ننگرہار کے علاقے بہسود میں ایک آئل ٹینکر پر دہشت گردوں کے حملے میں خاصا نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button