
مشرقی افغانستان میں ایک مارٹر حملے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے ترجمان عارف نوری نے بدھ کو اعلان کیا کہ شہر غزنی کے ایک مضافاتی دیہات کولا لا پر مارٹر حملے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اسی کے ساتھ صوبہ غزنی کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی اس دہشتگردانہ حملے کے عناصر کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق طالبان اور داعش دہشتگرد گروہ صوبہ غزنی میں سرگرم ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کردیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔