مشرقی افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک کار بم دھماکے میں اٹھائیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ لغمان کے ضلع علیشنگ میں ایک اسکول اور پولیس اسٹیشن کے پاس کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار ہلاک اور بیس طالبعلموں سمیت چھبیس افراد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔اب تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان میں اس طرح کے حملے اکثر طالبان کرتے ہیں۔