افغانستانایشیا

افغانستان: 2018 میں11 ہزار شہری جاں بحق و زخمی

افغان جنگ کی ایک دہائی کے دوران سال 2018 معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں سب سے خونریز سال تھا جس میں ۱۱ ہزار شہری جاں بحق و زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں 2018 میں 3 ہزار 8 سو 4 شہری جاں بحق جب کہ دھماکوں اور پُر تشدد واقعات میں 7 ہزار 189 افراد زخمی ہوئے یعنی مجموعی طور پر 11 ہزار تین شہری جاں بحق و زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات میں 63 فیصد شدت پسندوں کے حملوں میں پیش آئے، جن میں سے 37 فیصد حملے طالبان اور 20 فیصد حملوں میں داعش ملوث تھی جب کہ 6 فیصد حملے دیگر حکومت مخالف گروہوں نے کیے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں امریکی فوجیوں اور بدنام زمانہ امریکی سی آئی اے کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر افغان عوام کے قتل عام کا ذکر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button