افغانستانایشیا

افغان وزارت ٹیلی کمیونکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر حملہ

افغان سیکورٹی اداروں نے کابل میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ پانچ خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ وزارت خانے کی عمارت پر حملے کی کوشش کی جسے سیکورٹی فورس نے بروقت ناکام بنادیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تمام کے تمام پانچ خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آّپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دہشت گرد گروہ داعش کا پرچم پڑا ملا ہے۔

طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button