ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس قرارداد کا متن ، قبرس ، بلغاریہ ، کینیڈا، کاسٹاریکا اور آئیوری کوسٹ نے تیار کیا تھا۔
امریکی حکومت نےگذشتہ برس موسم گرما سے امریکہ میں ایرانی سفارتکاروں اور حکام کی موجودگی کے سلسلے میں کچھ پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔واشنگٹن نے ایرانی حکام اور سفارتکاروں کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے اطراف میں ہی رفت و آمد کی اجازت دی ہے۔ اس قرارداد میں روسی سفارتکاروں کو بھی امریکی ویزا جاری نہ کرنےکی مذمت کی گئی ہے۔امریکی حکومت نے اس سال روسی وفد کے دس افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔
امریکی حکومت کی خلاف ورزیاں ایسی حالت میں انجام پا رہی ہیں کہ واشنگٹن ، اقوام متحدہ کے آئین کے مطابق اس ادارے میں شرکت کے لئے آنے والے مدعوین کے سفر کو آسان بنانے اور ان کے لئے ویزا جاری کرنے کا پابند ہے۔