شام میں روس کے امن مرکز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے تقریبا دو ہزار بے گھر شہری جو الرکابان کیمپ میں امریکی دہشت گردوں اور ان سے وابستہ عناصر کے محاصرے میں ہیں، اس کیمپ سے نکل گئے ہیں۔
اس روسی مرکز کے مطابق ایک ہزار، نو سو، تراسی شامی شہری، جو جلیب گذرگاہ کے ذریعے الرکابان کیمپ سے نکلے ہیں، ان سب کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے اور انھیں غذائی اور دیگر ضرورت کی اشیا فراہم کر دی گئی ہیں۔
روسی مرکز کا کہنا ہے کہ ساٹھ ہزار سے زائد بے گھر شامی شہریوں کو، جو الرکابان کیمپ میں امریکی دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں، پندرہ روز کے اندر باہر نکال لیا جائے گا اور پھر اس کیمپ کو ختم کر دیا جائے گا۔
اب تک اس کیمپ سے سات ہزار، چار سو شامی شہریوں کو نکالا جا چکا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس کیمپ میں پھنسے بے گھر شامی شہریوں کو امریکی فوجی دہشت گرد اور ان کے آلہ کار دہشت گرد، وہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔