انسانی حقوقایراندنیامشرق وسطی

امریکہ مرضیہ ہاشمی کو رہا کرنے پر مجبور

ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر پیمان جبلی نے پریس ٹی وی کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی رہائی پر دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کے دباو کی وجہ سے مرضیہ ہاشمی کو رہا کرنے پر مجبور ہوا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کے موضوع نے ثابت کردیا کہ امریکہ میں رائے عامہ کو آگاہی اور بیداری کی ضرورت ہے تاکہ امریکی حکومت گرفتار افراد کو رہا کرنے پر مجبور ہو۔

پیمان جبلی نے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کی رہائی آزاد ذرائع ابلاغ من جملہ پریس ٹی وی اور العالم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیومینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو 13جنوری کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں-

ایف بی آئی نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد واشنگٹن منتقل کر دیا- ایف بی آئی نے مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کرتے ہی ان کے ہاتھ پیر زنجیروں سے باندھ دیئے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ مسلمان ہیں زبردستی ان کا حجاب اتار لیا اور انہیں حلال کھانا پیش کرنے کے بجائے حرام کھانا دیا-

ایران کے پریس ٹی وی کی امریکی نژاد اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر سے آزاد منش انسانوں کے مظاہروں کے بعد بالآخرہ 11 دن کی جبری قید کے بعد امریکی حکومت انہیں آزاد کرنے پر مجبور ہوئی-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button