اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے کہا ہے کہ امریکہ کو نہ فقط ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ اسے ایرانی عوام سے شکست ہو گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر سید محمود علوی نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل 2 سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت ترین پابندیوں کا مقابلہ کیا اور دشمن خاص طور سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مایوسی ہو گی۔
ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف فکری تشویش پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی قوم کے خلاف غلط زبان اور ادبیات استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔