دنیا

امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ

شمالی کوریا کے سینیئر مذاکرات کار نے واشنگٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو خوفناک نتائج سامنے آئیں گے

شمالی کوریا کے سینیئر مذاکرات کار کیم میونگ گیل نے بیجنگ میں کہا ہے کہ امریکہ نے ان مذاکرات میں کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی ہے اور مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی ترک اسلحہ کے موضوع پر مذاکرات کا نیا دور سنیچر کو سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ھوم میں شروع ہوا لیکن چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریاکے مذاکرات کار نے اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے کوئی نئی پیشکش نہ ہونے کی بنا پر وہ مذاکرات سے باہر نکل آئے ہیں۔ دوہزار اٹھارہ میں امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہوا تھا تاہم وہ بھی ناکام رہا ۔ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور دونوں کوریاؤں کے سرحدی علاقے میں ہوا تھا لیکن واشنگٹن کی جانب سے معاہدوں کی پابندی نہ کئے جانے کی بنا پردونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی پیش رفت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button