امام خامنہ ایایام اللہایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

امریکی ايئر بیس پر سپاہ اسلام کے میزائل حملہ کا دن، یوم اللہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جس دن سپاہ اسلام کی طرف سے امریکی ايئر بیس پر میزائل داغے گئے وہ دن بھی یوم اللہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تقوی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقوی میں نصرت الہی ہے ، تقوی میں ہدایت الہی ہے ، سماجی، سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا حل تقوی میں ہے۔

ایام اللہ کی اہمیت قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے۔، حضرت موسی کو حکم دیا گیا کہ وہ ایام اللہ کو عوام کے سامنے بیان کریں۔وہ دن بھی ایام اللہ میں ہے جس دن لوگ ظالم اور ستمگر طاقتوں سے نجات پائیں۔

‍گذشتہ دو ہفتہ مجھر پر سخت گزرے ہیں، جس دن عراق، ایران اور دیگر ممالک میں کئی ملین افراد نے سپاہ اسلام کے مجاہد عظيم کمانڈر کو الوداع کیا وہ دن بھی ایام اللہ میں شامل ہے۔ جس دن ایرانی میزائل عراق میں امریکی ايئر بیس پر داغے گئے وہ دن بھی یوم اللہ ہے۔

یہ دن تاریخ ساز دن ہیں یہ عام دن نہیں ان دنوں کی تاثیر لوگوں کے دلوں ميں باقی رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم کی کامیابیوں میں اللہ تعالی کا ہاتھ ہے اور اللہ تعالی ہی ایرانی قوم کا حامی اور مدد گار ہے۔ ایرانی قوم بھی اللہ تعالی کی نعمتوں کی قدرداں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت میں کئی ملین افراد کی شرکت کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: شہیدقاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں کئی ملین مسلمانوں نے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کردیا ، کیونکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم ظلم و جبر و استبداد کی علامت ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوا کردیا اور ثابت کردیا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں دہشت گرد حکومتیں ہیں۔ امریکی صدر نے شہید سلیمانی کے قتل کا اعتراف کرکے دنیا کے سامنے ثابت کردیا کہ امریکہ دہشت گرد ملک ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا اور دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ نے افغانستان، عراق اور دیگر جگہوں پر بہت سے انسانوں کو قتل کیا ہے لیکن اعتراف نہیں کیا ، شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا امریکی صدر نے آشکارا اعتراف کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق میں امریکی ايئر بیس پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے دن کو اللہ کا دن قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی سپاہ نے امریکہ پر میزائل داغ کر امریکہ کی ہیبت اور اس کے رعب و دبدبہ کو خاک میں ملا دیا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے مسافرطیارے کے حادثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس حادثے سے جتنا زیادہ ہم سوگوار و غم زدہ ہوئے ہیں، دشمن اتنا ہی زیادہ خوشحال ہوا ہے۔ اس حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں اور ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ اس طرح کا حادثہ رونما نہ ہو –

رہبرانقلاب اسلامی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تین یورپی ملکوں کو امریکہ کا غلام ،م زدور اور ایجنٹ قراردیا اور ان کے تازہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : ان تینوں یورپی ملکوں نے یہ اقدام صرف اس لئے کیا ہے کہ تاکہ ایران میں رورنما ہونے والے حالیہ تاریخ ساز واقعات کی خبروں کو پس پشت ڈال دیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے برطانیہ کی خبیث حکومت ، جرمنی کی حکومت اور فرانس کی حکومت نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایٹمی معاملے کو دوبارہ سلامتی کونسل میں لے جائیں گی لیکن ہم یورپی حکومتوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ جب تہمارا آقا اور سرغنہ امریکہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکا تو تمہاری کیا حیثیت ہے – آپ نے فرمایا کہ دشمن کے مذاکرات فریب اور دھوکہ ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جرمنی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران صدام معدوم کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کئے ، فرانس نے بھی عراقی حکومت کو جنگی جہاز اور بیشمار ہتھیارفراہم کئے۔ برطانیہ نے بھی صدام معدوم کی بڑھ چڑھ کر مدد کی لیکن اللہ تعالی نے صدام کے تمام حامیوں کو ذلیل اور رسوا کردیا اور ایرانی عوام کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار کیا۔ اللہ تعالی ایرانی عوام کا حامی اور مددگار ہے اور ہم اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کے ساتھ انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت گامزن رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button