ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران ملک میں کورونا وائرس میں 10000 سے زائد افراد کے مبتلاء ہونے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ اب تک کورونا کے 429 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
کورونا وائرس پہلی بار چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔ یہ وائرس چین سمیت دنیا کے ایک سو بیس سے زائد ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 129386 افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہو چکے ہیں جن میں سے 68000 سے زائد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم کم سے کم 4700 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔