ایران کو تیل کی ترسیل سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے ایرانی توانائی زون جنوبی پارس کے بلال نامی گیس فیلڈ کی ترقی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تیل صنعت کی ترقی بدستور جاری ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا بلکہ ہم جدید طریقہ کار کی تلاش میں ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک اس گیس فیلڈ کے تمام پلیٹ فارم انسٹال کئے جائیں گے اور سوائے فیز 14 کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے سارے فیزوں کا فروغ آئندہ سال تک مکمل ہوگا۔
زنگنہ نے کہا کہ بلال گیس فیلڈ کے بعد “فرزادB اور فیز 11” کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا.