اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے خلاف امریکی اقدام کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان علی نجقی خوشرودی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے خلاف امریکی اقدام کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ اعلی قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں خارجہ پالیسی اور سفارتی اقدامات کے بارے میۂں جائزہ لیا گیا اس اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اجلاس میں امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں کہا کہ اگر امریکہ نے کوئی ایسا احمقانہ اقدام کیا تو ایران امریکہ کے اقدام کا بھر پور اور ٹھوس جواب دےگا۔