نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کو مختلف شعبوں میں اغیار سے بے نیاز بنائیں گے۔ جنرل سلامی نے بقیۃ اللہ میڈيکل یونیورسٹی کو ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں میں قراردیتے ہوئے کہا کہ بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں اہم اور ممتاز فیکلٹیز ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن کی پابندیاں صرف اقتصادی شعبہ میں نہیں بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبہ میں بھی ہمیں دشمن کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے آج بقیۃ اللہ میڈيکل یونیورسٹی میں نمایاں پیشرفت کا مشاہدہ کیا ہے اورکہا کہ ہم ملک کو تمام شعبوں میں اغیار سے بے نیاز کرنے کے پابند ہیں۔