دنیا

ایران جوہری معاہدےکی پاسداری کر رہا ہے: یوکیا امانو

عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ نے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی جانب سے شفاف کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے ۔

عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ یوکیا امانو نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے پر مسلسل عمل کر رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیاں عالمی جوہری ادارے کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

امانو نے کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے ایران کی جوہری سرگرمیوں اور جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، جوہری معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے اور جیسا کہ ہم نے متعدد بار کہا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران اس معاہدے کی پابندی کررہا ہے ۔

یاد رہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے اب تک 13 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی وعدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹس شائع کی تھیں ۔

اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تمام عالمی قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے گزشتہ سال مئی میں غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے نکل گئے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button