ایران اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے ہے کہ ایران نے ایک سو کلو سے زائد وزنی سیٹلائٹ پانچ سو کلومیٹر تک زمین کے مدار میں پہنچانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں آئی ایس اے کے سربراہ مجتبی سرادقی نے بتایا کہ ایران کو پانچ سو کلو وزنی چھوٹے سیٹلائٹ بنانے میں بھی مکمل مہارت حاصل ہے اور ہم اس وقت ایک سو پچاس سے دوسو کلو وزنی سیٹلائٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلا میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر جانے والے راکٹ کا تجربہ انتہائی اہم پیشرفت ہے اور یہ مکمل ایرانی ٹیکنالوجی سے تیار کیے جانے والے سیٹلائٹ کو پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں بھیجنے کی جانب پہلا قدم شمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے تین سو سیکنڈ تک مذکورہ راکٹ اور سیٹلائٹ کے ذریعے بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا حاصل کیا ہے جو امیر کبیر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے تیار کردہ بنیادی ڈھانچے کے صحیح ہونے کا ثبوت ہے۔ایران اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ایک سو پچاس سے دوسو کلو وزنی سیٹلائٹ تیار کر رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران مختلف طرح کے کیمونیکیشن سیٹلائٹ بنانے کی مکمل توانائی رکھتا ہے۔