فلسطینمشرق وسطی

ایران مخالف اتحاد بنانے میں امریکہ ناکام: حماس

امریکہ کی اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد کی کوشش ناکام ہوجائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مذموم مقاصد جیسے ” سینچری ڈیل” میں اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد نہیں بنا سکتا اورامریکہ کو اس میں بھی شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

موسی ابومرزوق نے کہا کہ تمام فلسطینی سینچری ڈیل کے خلاف ہیں اور عرب ممالک میں بھی اس سلسلے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل کو صرف سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

موسی ابومرزوق کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطینی آج بھی عرب اور اسلامی ممالک کا اصلی اور اہم مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button