بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ اس سے قبل بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیو آمانو نے کہا تھا کہ ایران 2016 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔