ایرانمشرق وسطی

ایران میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے نے آج جمعرات کے روز اعلان کیا کہ شہید علی محمدی فردو سائٹ میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حکم کے بعد ایران کی فردو سائٹ میں سنٹریفیوجز میں گیس کی فراہمی اور یورینیم کی افزودگی کا عمل آج جمعرات کے روز سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

صدرمملکت اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بدھ سے اٹھائیس کیلوگرام کیپسٹی والے سیلنڈر کو جس میں دوہزار کیلوگرام یو ایف سکس ہیگزا فلورائد گیس موجود ہے ، آئی اے ای اے کے انسپیکٹروں کی نگرانی میں یورنیئم افزودگی کے نطنز پلانٹ سے فردو پلانٹ میں منتقل کرنے کے بعد ہیگزا فلورائڈ گیس کو سینٹری فیوجز میں انجیکٹ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ تہران بدھ سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا چوتھا مرحلہ شروع کردے گا اور تمام فریقوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے کی پابندی نہیں کرسکتا۔

حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ ایران کا چوتھا قدم بھی گزشتہ تین مرحلوں کی طرح قابل واپسی ہے اور اگر تمام فریق معاہدے پر عمل کرنا شروع کردیں گے تو اسلامی جمہوریہ بھی اس راستے پر واپس آجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button