اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردینے کےامریکہ کے معاندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قراردیدیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کےامریکہ کے معاندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قراردیدیا ہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کے فہرست میں شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی ایشیاء میں اپنی فوج کے ذریعہ دہشت گرد ی کو فروغ دے رہا ہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے امریکی حکومت کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج اور اس کی مرکزی کمانڈ سنتھم کو دہشت گرد قراردیتا ہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی نے کہا ہے کہ امریکہ کے معاندانہ اقدام کے تمام سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکی حکومت اور امریکی صدر پر عائد ہوگی۔