ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی لین دین کا حجم ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی لین دین میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ملکوں نے گزشتہ سال کے دوران ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کی اشیا درآمد اور برآمد کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک اسّی کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا پاکستان کو برآمد کی ہیں جبکہ پاکستان سے ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا ایران کو برآمد کی گئیں۔
مہدی ہنردوست نے امید ظاہر کی کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی لین دین کا حجم عنقریب ڈیڑھ ارب کی حدوں کو بھی عبور کر جائے گا۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید فروغ اور استحکام آئے گا۔