ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور پاکستانی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہمارے نمائند کے مطابق وزیرتجارت رضا رحمانی نے تہران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ سرحدی مارکیٹوں کو فعال اور تاجروں کو درپیش مشکلات کو دور کر کے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لین دین میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ایران کے وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسلام آباد اور تہران کے درمیان تمام شعبوں خاص طور سے اقتصادی اور تجارتی لین دین میں اضافہ ضروری ہے۔