ایرانمشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج دشمن کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں

ایران کی بری فوج کے ایر ونگ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کی مسلح افواج مضبوطی کے ساتھ موجود ہیں اور وہ دشمن کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

بریگیڈیئر یوسف علی قربانی نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کی مسلح افواج کی اس بات کی قدردانی کہ انھوں نے امریکہ کے اس جاسوس طیارے کو نشانہ نہیں بنایا جس میں لوگ موجود تھے، ایک جانب عالمی استکبار کی ذلت و رسوائی اور دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کی قوت و توانائی کا ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران مسلح افواج دشمنوں کے مقابلے میں ہمیشہ ڈٹی رہی ہیں اور ایران کسی بھی ملک کو جارحیت کا نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں تاہم دشمن نے اگر بھولے سے بھی کوئی غلطی کر دی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button