ایرانمشرق وسطی

ایران کے جنوب میں جو خلیج ہے اس کا صرف ایک ہی نام ہے خلیج فارس : موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں فرانس کے صدر میکرون کو یاد دلاتا ہوں کہ ایران کے جنوب میں جو خلیج ہے اس کا صرف ایک ہی نام ہے اور وہ ہے خلیج فارس ۔ خلیح فارس میں آپ کی فوجی موجودگی اس توہین آمیز اقدام کی طرح غلط ہے دونوں غلطیاں بڑی ہیں لیکن اس کی تلافی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ میکرون نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایک جعلی نام استعمال کرکے خلیج فارس کا حوالہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ تین ایرانی جزیروں ، ابوموسی ، تنب بزرگ اور تنب کوچک اسلامی جمہوریہ ایران کا اٹوٹ حصہ ہے اور ان جزیروں میں ایران کے تمام اقدامات ، ملک کی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کے مطابق اور مسلمہ حقوق کے تحت اٹھائے گئے ہیں اور اس طرح کے مداخلت پسندانہ موقف کی تکرار چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو پوری طرح قابل مذمت ہے اور اس کا موجودہ قانونی اور تاریخی حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button