اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرکے ایرانی حکومت کو اقتصادی میدان میں کمزور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور آئندہ بھی ایرانی قوم کے خلاف ان کی سازشیں اور کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔
صدر روحانی نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں دشمن نے ایران کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن دشمن کی کوششوں کو ایران کے دلیر اور غیور عوام نے ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ صنعتی اور پیداواری شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری رکھ کر دشمن کی کوششون کو ناکام بنا سکتے ہیں۔