ایرانمشرق وسطی

ایران: ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سفارتکاری کو بڑھانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قاسم رضائی نے ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحدی معاملات اور صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سب سے کامیاب اقدام سرحدی سفارتکاری کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن قائم کرنے کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سفارتکاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

قاسم رضائی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے سرحدی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سالانہ سرحدی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا ایران و پاکستان کے مابین مارچ کے مہینے میں مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوں گی۔

قاسم رضائی نے کہا کہ 15اکتوبر 2018 کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشت گردوں اور انقلاب مخالف عناصر کے ذریعہ اغوا کرنے والے ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button