اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی نے پاکستانی بحریہ کے فوجی و دفاعی مراکز کا دورہ کرنے کے ساتھ ہی بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر بھی حاضری دی اور گل پوشی کی ۔
پاکستان کی بحریہ کی دعوت پر ایران کی بحریہ کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی نے منگل کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب ظفر محمود عباسی سے ملاقات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں گفتگو کی۔