ایران کے میر جاوہ بارڈر سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی زائرین، اربعین حسینی میں شرکت کی غرض سے کربلا جانے کے لئے ایران میں داخل ہو چکے ہیں
صوبہ سیستان و بلوچستان کےگورنر احمد علی موھبتی نے میرجاوہ بارڈر کے دورے کے موقع پراس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صرف ایک دن میں دس ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں زائرین کے آنے کے پیش نظر ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ میرجاوہ بارڈر پر بعض انتظامات اور موکبوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونا چاہئے۔
ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو بارڈر پر قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ سمیت طبی سہولیات بھی پوری طرح فراہم کی گئی ہیں اور خاصی تعداد میں ان کے لئے موکب لگائے گئے ہیں-
بیس صفرمطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم ہے۔
مسلمانوں اور دیگر ادیان الہی کے پیرؤوں کی ایک بڑی تعداد عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کاراستہ پیدل طے کرتی ہے۔ جو اربعین ملین مارچ سے مشہور ہے ۔
عراقی ذرائع کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس تقریبا چودہ ملین زائرین حسینی نے اربعین کے ملین مارچ میں شرکت کی تھی۔ رپورٹوں اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال اربعین کے ملین مارچ میں زائرین حسینی کی تعداد گذشتہ برس سے کہیں زیادہ ہوگی ۔