ایراندنیامشرق وسطی

ای سی او کی بحری تنظیموں کے تہران سربراہی اجلاس کا آغاز

ای سی او کے رکن ملکوں کی بحری تنظیموں کا پانچواں سربراہی اجلاس بدھ کو تہران میں شروع ہو گیا۔

اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے دس ممالک میں سے سات ممالک، سمندری دسترسی سے دور ہیں اور صرف ایران، پاکستان اور ترکی ہی ایسے ممالک ہیں کہ جنھیں آزاد سمندروں تک دسترسی حاصل ہے۔

اس رو سے ای سی او کے ان ممالک کو اپنی مصنوعات دنیا کے مختلف دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے ایران، پاکستان اور ترکی کے تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او کے دس رکن ممالک میں ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، ترکمانیہ، قرقیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button