دنیا
برازیل میں ڈیم ٹوٹ گیا، درجنوں ہلاک اور لاپتہ
جنوب مشرقی برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور دوسو کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں۔ں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق برازیل کے صوبے میناس گیرس کے شہر برومیڈن ھو کے قریب واقع ڈیم ٹوٹنے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور سیلابی ریلے کی زد میں آکر متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔خـبروں میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت تقریبا تین سو کانکن علاقے میں موجود تھے جن میں سے صرف ایک سو جان بچانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔