سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے ایران کے خلاف علاقے کے بعض ممالک کے الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیان بازیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے
جنرل علی فدوی نے اتوارکو بندرعباس میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران ، مسلم ملکوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہا کہ اسلامی ممالک کو مغرب کے تسلط میں نہیں رہنا چاہئے-جنرل فدوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ، سمندر میں ایران کی مسلح افواج کے سامنے ناتوانی و بےبسی کا اظہار کرتا ہے کہا کہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں اسلامی نظام کا صبر و تحمل اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ہے وگرنہ ایران ہر طرح کی جوابی کارروائی کی توانائی رکھتا ہے