ایرانعراقمشرق وسطییورپ

بغداد نے امریکی مطالبہ رد کردیا/ ایران کے ساتھ قوی تعلقات جاری رکھنے کا عزم

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے امریکی مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور ایران کے درمیان قوی اور مضبوط تعلقات کا سلسلہ جاری رہےگا۔ عراق کے وزیر اعظم نے عراق کے داخلی امور میں امریکہ کی مسلسل مداخلت اور بعض امور میں رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق پر دباؤ ڈال کر عراق اور ایران کے درمیان تعلقات کو ختم کرانے کی کوشش کررہا تھا جسے عراقی حکام نے مسترد کردیا ہے جس کے بعد عراق پر امریکی دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لیکن عراقی حکومت اور عوام نے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عزم بھی کررکھا ہے کیونکہ امریکی فوجی عراق اور خطے میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا اصلی سبب ہیں۔ امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی عراقی عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق میں جمہوری نظام کے بھی خلاف ہے کیونکہ وہ عراق میں جمہوری نظام کو امریکی مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button