افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بگرام ایئربیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بگرام ایئربیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں بگرام ایئربیس پر طالبان حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں امریکی ٹرک کے قافلے کو نشانا بنایا گیا اور ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مواد گاڑی میں رکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ادھر طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خود کش تھا جس میں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی کو بگرام ایئربیس کے قریب دھماکے سے اڑادیا۔