ایشیاپاکستانفلسطینمثالی شخصیاتمشرق وسطی

بیت المقدس: ٹرمپ فارمولہ بد نیتی پر مبنی ہے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

بیت المقدس: ٹرمپ فارمولہ بد نیتی پر مبنی ہے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان
اسلا م آباد ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کوٹرمپ کی بد نیتی قرار دیا جس کا مقصد فلسطین کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے ۔ امریکی استعمار اسرائیل کومضبوط کرنے کےلئے مسلسل اقدام کر رہاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے ، تمام عالم اسلام کو مل کر اس منصوبے کو مسترد کرنا ہو گا ۔ امن منصوبہ کے نام پر ٹرمپ کا ”دو ریاستی امن منصوبے “کابیان جارحانہ ہے جس سے تمام فلسطینی تنظیموں اور عوام میں اس اعلان کے بعد غم وغصہ پایا جا تا ہے اور انہوںنے ٹرمپ امن فارمولہ کو یک طرفہ اور بد نیتی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button