یمن کی آئیل کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے سلامتی کونسل میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایندھن کے حامل جہازوں کے الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچنے کی اجازت دئے جانے اور اس سلسلے میں مسائل کو حل کرانے کی سفارش کی ہے لیکن اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن کے لئے ایندھن اور غذائی اشیاء پہنچانے والے تیرہ بحری جہازوں کو بدستور روکے ہوئے ہے ۔
یمن کی آئیل کمپنی کے بیان میں آیا ہے کہ ایندھن اور غذائی اشیاء کے حامل ان جہازوں کے پاس الحدیدہ بندرگاہ میں داخل ہونے کا لائسنس ہے اس کے باوجود سعودی اتحاد ان جہازوں کو روکے ہوئے ہے تاکہ یمنی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے۔
درایں اثنا بحیرہ احمر کے ساحلی گارڈ کے سربراہ زید الوشلی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد بحری جہازوں کے سلسلے میں من مانی کرتا ہے ، انھیں یمن کے سمندری حدود سے باہر نہیں نکلنے دیتا اور انھیں بلاسبب الحدیدہ بندرگاہ کی جانب واپس کردیتا ہے۔