سعودی عرب کے شہرجدہ کے ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے
عرب میڈیا کے مطابق جدہ شہر کے ریلوے اسٹیشن کی چھت پر آگ بھڑک اٹھی اور اس کے شعلے ریلوے اسٹیشن کے دیگر حصوں تک پھیل گئے – سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے محکمے نے اپنے ٹویٹر پیج پر آتشزدگی کے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں – آتشزدگی کے باعث جدہ ریلوے اسٹیشن کی فضا میں گہرے دھوئیں کے بادل چھاگئے – آتشزدگی کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی اور اسٹیشن پر موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔