ایشیاپاکستان

جرمن وزیرخارجہ کا دورہ اسلام آباد

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عمران خان اور ہائیکو ماس کی گفتگو میں پاکستان اور ہندوستان کی حالیہ کشیدگی پر بھی گفتگو کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر شفقت محمود بھی موجود تھے۔پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کی ملاقات میں پاکستان کی دفاعی اور سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے اپنےپاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔یاد رہے کہ جرمن وزیرخارجہ ہیکو ماس منگل کو کابل سے اسلام آباد پہنچے ہیں ۔ وہ پیر کو اچانک افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button