ایشیاپاکستان

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان سپریم کورٹ کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں اس ملک کے وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ، پارلیمنٹ کے ارکان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ کل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارریٹائر ہو گئے اور ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلا تنظیموں کے نمائندگان موجود ہیں تاہم جسٹس منصورعلی شاہ نے ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button