یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی ایک اچانک کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں تیس اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جیزان کے علاقے جبل النار کے جنوبی و مشرقی علاقوں میں واقع سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کاروائی میں سعودی اتحاد کے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کرلئے گئے, سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں خاص طور سے جیزان میں یمنی فوج کی برتری کا بخوبی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔