غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
اس حملے کے نتیجے میں دھماکوں کی کئی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہے۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت نے بھی اس حملے کے جواب میں صیہونی آبادی کے علاقوں پر میزائل اور راکٹ برسائے۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت کے اس حملے کے بعد غزہ سے ملے تمام صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور غاصب صیہونیوں پر خوف طاری ہو گیا۔